ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے کورونا کو شکست دی، اسپتال سے چھٹی

کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے کورونا کو شکست دی، اسپتال سے چھٹی

Tue, 11 Aug 2020 11:03:14    S.O. News Service

بنگلورو،11؍اگست (ایس او نیوز؍یو این آئی) کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے انفیکشن سے نجات پاکر صحت یاب ہوچکے ہیں اور پیر کو انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ایڈی یورپا کو کورونا سے متاثر ہونے کے بعد دس دن پہلے یہاں ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اتوار کو پھر سے ایڈی یورپا کی کو رونا کی جانچ کی گئی جس میں ان کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے اور ان میں انفیکشن کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق ایڈی یورپا اسپتال سے ہی اپنا پورا کام کررہے تھے اور ریاست کے مختلف اضلاع میں سیلاب سے پیداشدہ صورتحال پر نظر رکھ رہے تھے۔


Share: